حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالسویں سالگرہ کی مبارک باد عالم اسلام کی خدمت میں پیش کرتے ہوے تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے بیان جاری کیا کہ رہبرکبیر انقلاب، بانی اسلامی جمھوریہ ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کی عظیم قیادت نے انسانیت پر ظلم و ستم کرنے والے شاہی نظام کا تختہ پلٹ کر عادل فقیہ کے زیر نگرانی اسلامی جمھوری نظام قائم کیا تا کہ انسانی اقدار کی پاسبانی ہو اور اللہ کے بناے نظام کو نافذ کر کے زمین سے ظلم و ستم کا صفایا کیا جا سکے اور کمزوروں کا استحصال بند ہو، اس انقلاب سے ایسا نور پھیلا جس نے نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے تمام مظلوموں کو قوت دی اور انکو ظالم کے خلاف احتجاج کا حوصلہ بخشا۔
سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا انقلاب سے قبل عالمی استکبار پوری دنیا میں بغیر کسی روک ٹوک کے من مانی کر رہا تھا لیکن یہ اسلامی انقلاب کی برکت ہے کہ آج صرف عرب علاقہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم ظالموں سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اسی لئے عالمی استکبار اس مقدس انقلاب کو اپنی آنکھ کا کانٹا سمجھ رہا ہے۔
سربراہ تنظیم المکاتب نے کہا کہ انقلاب نے عالم انسانیت کو انسانی اقدار پر جینے کا ہنر دیا، اور حصول حکومت کے اصلی مقصدکو دنیا کے سامنے پیش کیا کہ اسلام حکومت و سیاست کو وسیلہ اور ذریعہ، اور خدا و بندگان خدا کے حقوق کی ادائگی کو مقصد اور اپنا نصب العین سمجھتا ہے۔
مولانا صفی حیدر صاحب قبلہ نے فرمایا رہبر انقلاب دام ظلہ کی مدبرو بصیرقیادت میں امریکہ اور اسرائیل کی انسانیت دشمن سازشوں اور انکے زرخرید داعش جیسے دھشت گرد گروہوں کی شکست فاش اسی انقلاب کے برکات و آثار میں شامل ہے۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی المھندس اسی مکتب انقلاب کے ہونہار شاگرد اور اسلامی نظام کے سپاہی تھے جنھوں نے عالمی دھشتگردی کا زندگی بھر مقابلہ کیا اور اسی مقابلہ میں شھید ہوئے،ہر انسانیت دوست کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اس نظام کی حمایت کرے اور اسکی بقا اور دشمنوں کے شر سے حفاظت کی دعا کرے۔
![اسلامی انقلاب ایران نے دین کی تبلیغ اور انسانی اقدار کی خدمت کی، مولانا سید صفی حیدر اسلامی انقلاب ایران نے دین کی تبلیغ اور انسانی اقدار کی خدمت کی، مولانا سید صفی حیدر](https://media.hawzahnews.com/d/2020/02/10/4/924216.jpg)
حوزہ/تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہبرکبیر انقلاب، بانی اسلامی جمھوریہ ایران حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کی عظیم قیادت نے انسانیت پر ظلم و ستم کرنے والے شاہی نظام کا تختہ پلٹ کر عادل فقیہ کے زیر نگرانی اسلامی جمھوری نظام قائم کیا تا کہ انسانی اقدار کی پاسبانی ہو اور اللہ کے بنائے نظام کو نافذ کر کے زمین سے ظلم و ستم کا صفایا کیا جا سکے۔
-
تنظیم المکاتب کے سکریٹری کا ہندوستانی وزیر اعظم کو کھلا خط
حوزہ/ اپنے خط کے ذریعہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی یاد دلاتے ہوئے موجوده حالات کو کنٹرول کرنے کی وزیر اعظم سے گذارش کی۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ میں جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی جلسہ
حوزہ/ عالم اسلام شہداء کے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور ہر طرف سے امریکہ کے ناپاک ارادوں کی مذمت ہورہی ہے اور اب عالم اسلام کو جان لینا چاہیئے کہ امت مسلمہ کی…
-
انقلاب اسلامی کے نور سے نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے متعدد ممالک منور ہوئے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب: اگر ہم اپنےعزیز وطن ہندوستان کی بات کریں تو یہ سرزمین بھی اسلامی انقلاب اور امام خمینی قدس سرہ کے افکار سے متاثر ہوئے بغیر…
-
طرحی نشست بزم میثم
آج کی بات نہیں کل کی روایات نہیں\ہم نے ہر دور میں ظالم کی مذمت کی ہے
حوزہ نیوز/ ادبی تنظیم بزم شعرائے میثم کی ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد ہوا جسمیں شعراء نے اپنے طرحی کلام پیش کیے۔
-
انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ جوش جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے+تصاویر
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
-
امریکہ جتنا قاسم سلیمانی کی موجودگی میں ڈرا ہوا نہیں تھا اتنا انہیں شہید کرنے کے بعد ڈرا ہوا نظر آرہا ہے،محسن آشوری
حوزہ/ممبئی کے کرلا ہلاو پل شیعہ جامع مسجد میں جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر انجمن گلشن علی کی طرف سے مجلس ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔
-
آیۃ اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت ایک عظیم دینی، علمی، فکری اور انقلابی خسارہ ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ دشمن کی ہمیشہ سے یہی سازش رہی کہ امت اسلامی خود آپس میں برسرپیکار رہےاور اسی مقصد کی خاطر اس نےشیعہ و سنی دونوں جانب کچھ شدت پسندوں کی کہیں کھل…
-
انقلاب اسلامی امام زمانہ(عج) کے عالمگیر انقلاب کی ایک جھلک ہے، نائب صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ برادر علی زین مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان نے انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا…
-
اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز
حوزہ/ اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے مزار پر آج خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ ایران بھر میں جشن انقلاب کا باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔…
-
بہترین کام دوسروں تک دین پہنچانا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ دین پہنچانے کے لئے ضروری نہیں کہ انسان مجلسیں پڑھے، تقریریں کرے، مقالات لکھے، مضامین تحریر کرے کیوں کہ معصوم امام نے دین پہنچانے کے لئے جو ذریعہ…
آپ کا تبصرہ